ڈار تبدیل، اقتصادی رابطہ کمیٹی کے سربراہ وزیراعظم ہوں گے

August 12, 2017

اسلام آ باد ( نمائندہ جنگ ) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی تنظیم نو کردی ہے۔ وزیراعظم نے وزیر خزانہ کو ای سی سی کے چیئرمین کے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔پہلے وزیر خزانہ ای سی سی کے چیئرمین تھے اب اقتصادی رابطہ کمیٹی کے چیئرمین وزیراعظم خود ہوں گے۔ کا بینہ ڈویژن نے ای سی سی کی تنظیم نو کا نو ٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔

کسی بھی وجہ سے وزیراعظم کی عدم موجودگی میں وزیر خزانہ ای سی سی اجلاس کی صدارت کریں گے۔ای سی سی کے ممبران میں وفاقی وز یر برائےخزانہ ، ریو نیو و ا قتصادی امور، وفاقی وزیر تجارت و ٹیکسٹائل، وفاقی وزیرمواصلات، وفاقی و زیربرائے صنعت و پیداوار، وفاقی وزیرقانون و انصاف، وفاقی وزیرنیشنل فوڈ سیکورٹی وتحقیق، وفاقی وز یربرائے ریلویز، وفاقی وزیرشماریات اور وفاقی وزیر برائےآبی وسائل اور وزیر نجکاری کمیٹی کے ممبران ہوں گے۔