کینیا میں جاری مظاہروں میں 24 افراد ہلاک

August 13, 2017

کینیا کے الیکشن میں صدر اہورو کنیاٹا کی کامیابی کے اعلان کے بعد شروع ہونے والے مظاہروں میں ہلاکتوں کی تعداد 24 ہو گئی۔

آٹھ اگست کو منعقد ہونے والے انتخابات کے حتمی نتائج کو اپوزیشن نے مسترد کر دیا جس کے بعد نیروبی میں رائلہ اوڈنگا کے حامیوںنے پر تشدد مظاہرہ کیا۔

نیروبی میںجاری ان مظاہروںمیں سکیورٹی فورسز اور مظاہرین کے مابین جھڑپیں جاری ہیں۔

اس موقع پر ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے پولیس فائرنگ سے ہلاکتوں کی آزاد چھان بین کا مطالبہ بھی سامنے آیا ہے ۔