گوجرانوالہ: مبینہ پولیس مقابلےمیں2اشتہاری ڈاکو ہلاک

August 13, 2017

گوجرانوالہ میں مبینہ پولیس مقابلے میں 2اشتہاری ڈاکو ہلاک ہوگئے ۔ ملزمان کیخلاف چند روز قبل دوران ڈکیتی مزاحمت پر تاجر کو قتل کرنے کا الزام تھا۔

پولیس کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے واپڈا ٹاؤن میں پولیس ناکے کے قریب مشکوک افراد کو روکنے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے پولیس پر فائرنگ کردی، جوابی کارروائی میں 2اشتہاری ڈاکو ہلاک جبکہ ان کا ایک ساتھی فرار ہوگیا ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کا تعلق لاہور کے ڈکیت گینگ سےہے جنہوں نے چند روز قبل علی پورچٹھہ میں ایک تاجر کو لوٹ مار کے دوران مزاحمت کرنے پر قتل کردیاتھا ۔