پی پی رہنما ظاہر حسن ڈار اور نیئر ڈار کی بہن وفات پاگئیں

August 16, 2017

لندن (پ ر) پیپلز پارٹی سینٹرل کمیٹی کے رکن نیئر حسن ڈار اور ظاہر حسن ڈار کی بہن اور طارق وحید بٹ کی والدہ، جاوید ڈار کی پھوپھی رضائے الٰہی سے انتقال کرگئیں۔ انتقال پر پیپلز پارٹی کے رہنمائوں الطاف احمد خان، پی پی برطانیہ کے سابق صدر محسن باری، راجہ منصور، طارق شیخ، ریاض احمد خان، اشرف چغتائی، زاہد خلیل، امان اللہ خان، نسیم احمد میر، من موہن سنگھ نے گہرے افسوس کا اظہار کیا اور مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔