دینی اور معاشرتی اقدار کا تحفظ

August 16, 2017

پاکستان کی موجودہ سیاست نے چنگیزی دور یاد کروا دیا ہے۔ تب کھوپڑیوں کے مینار بنائے گئے اور اب لفظوں کے تیر چلائے جا رہے ہیں۔ ہمارے ہاں جب سیاست دان ایک دوسرے پر انگلی اُٹھاتے ہیں تو عوام اُن کا مذاق اڑاتے ہیں کہ ایک ہی قبیل کے لوگ ایک دوسرے کو برا بھلا کہہ رہے ہیں۔ ہمارے پیارے نبیﷺ نے فرمایا کہ ’’مسلمان وہ ہے جس کے ہاتھ اور زبان سے دوسرے مسلمان محفوظ ہوں‘‘۔ مگر ہمارے ملک میں اُلٹا ہی رواج چل نکلا ہے۔ اینکر پرسنز اور سیاستدان دوسروں پر انگلیاں اٹھانے میں مصروف ہیں۔ سیاستدان، حکمران اور میڈیا کی شخصیات عام عوام کے لئے مشعل راہ ہیں۔ وہ جیسا طرز عمل اپنائیں گے عوام بھی اُسی کی پیروی کریں گے۔ لہٰذا ضرورت اِس امر کی ہے کہ سیاست میں دینی اور معاشرتی اقدار کو ضرور مد نظر رکھا جائے۔
(ریحانہ سعیدہ)
(rehanamughal11gmail.com)