وزیراعظم کے پانچ معاونین خصوصی کا تقرر

August 16, 2017

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وزیر اعظم شاہد خا قان عباسی نے 47 وزراء اور وزرائے مملکت اور چھ مشیروں کی تقرری کے بعد اب پانچ معاونین خصوصی کا بھی تقرر کر د یا ہے۔

کا بینہ ڈویژن کے نوٹیفیکیشن کے مطابق وزیر اعظم کے معاونین خصوصی میں بیرسٹر ظفر اللہ ، مفتاح اسمعٰیل ، ڈ اکٹر آصف کر مانی ، ڈ اکٹر مصدق ملک اور خواجہ ظہیراحمد شامل ہیں۔