برازیل میں تیندوے کی دفتر آمد

August 16, 2017

یوں تو آج کل نوجوان اچھی نوکری کی تلاش میں جوتے گھِستے دکھائی دیتے ہیں تاہم برازیل میں آج کل ایک تیندوے نے بھی بے روزی سے تنگ آکر آفس میں انٹری دے ڈالی جس کی آمد نے دیگر اسٹاف کو دم دبا کر بھاگنے پر مجبور کر دیا۔

یہ تیندوا قریب موجود جنگل سے فرار ہو کرسب سے نظریں بچا کرایک دفتر میں ڈیسک کے نیچے آ کر چھپ گیا جسے دیکھ کر آفس میں موجود لوگ خوف سے کانپنے لگے۔

لوگوں کو اپنا یہ نیا ساتھی بالکل پسند نہیں آیا اور بعد ازاں ان کے بلانے پر تیندوے کو وائلڈ لائف کے حولے کر دیا گیااور لوگوں نے سکون کا سانس لیا۔