بحرین کا قطر پر حکومت کا تختہ الٹنے اور انتشار پھیلانےکا الزام

August 16, 2017

بحرین نے قطر پر حکومت کا تختہ الٹنے اور ملک میں انتشار پھیلانے کی خاطر اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ سازباز کرنے کا الزام عائد کردیا ہے۔

بحرین کی نیوز ایجنسی کی جانب سے جاری سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قطر کے سابق وزیر اعظم اور وزیر خارجہ حمد بن جاسم کے بحرینی دہشتگردوں کے سرغنہ علی سلمان کے ساتھ روابط کا انکشاف ہوا اور انکے درمیان ہونے والی ٹیلی فونک بات چیت کی ریکارڈنگ بھی پکڑلی۔

مزید کہا گیا کہ حمد بن جاسم نے 2011 میں دار الحکومت منامہ میں حکومت مخالف اور پرتشدد دہرنوں اور مظاہروں کی نہ صرف حمایت کی، بلکہ ان مظاہروں کو ختم نہ کرنے کی تلقین کی تھی، تاکہ بحرینی حکومت پر دباؤ ڈالا جائے۔