والو مین کا احتجاج‘مستقل تعیناتی کیلئے ٹیوب ویل بند کردیا

August 17, 2017

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)عوامی فلاحی خدمت کمیٹی ا تحاد کالونی کے پریس ریلیز کے مطابق خدا بخش لانگو عامر ندیم محمد اسلم لانگو عبدالوہاب وقار احمد حاجی محمد غوث حاجی علی محمد بشیر احمد عبدالحلیم بن یامین شاہ مراد ساتکزئی حاجی خان محمد مولوی نظام الدین عبدالوہاب محمد خان تیمور شاہ محمد امین شاہ غلام سرور عبدالحمید جمیل بڑیچ عبدالسلام بڑیچ حاجی روزی خان بڑیچ شیخ شفیق احمد عبدالستار عبدالنبی حاجی عبدالواسع نازک خان بڑیچ حاجی امیر محمد شیر احمد عبدالمالک اچکزئی جانان اور دیگرنے بیان میں کہا ہے کہ اتحاد کالونی میں گزشتہ سال نیا ٹیوب ویل نصب کیا گیا لیکن دو ہفتوں سے والو مین نے ٹیو ب ویل بند کر دیا ہے جس کے باعث لوگ مہنگے داموں واٹر ٹینکر خرید کر استعمال کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم باقاعدگی سے بل ادا کرنے کے باوجود پانی سے محروم ہیں انہوں نے کہا کہ ٹیوب ویل پر تعینات عارضی والو مین کا کہنا ہے کہ جب تک مستقل ملازمت کا بندوبست نہیں کیا جائیگا اور احکامات جاری نہیں کئے جائیں گے وہ پانی کی فراہمی بند رکھے گا۔