کراچی میں فائرنگ، ایک پولیس رضاکار جاں بحق، دوسرا زخمی

August 17, 2017

کراچی میںناردرن بائی پاس کے قریب پولیس رضاکاروںپر فائرنگ کے نتیجے میں ایک رضا کار جاںبحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔

ایس ایس پی ملیرراؤ انوار کے مطابق دونوں رضاکارڈیوٹی ختم کرکے گھر جارہے تھے کہ نامعلوم مسلح ملزمان ان پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے جنہیں گلشن اقبال کے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک رضا کار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

ایس ایس پی کے مطابق جاں بحق رضا کار کی شناخت جمشید کے نام سے ہوئی ہے۔