مستونگ میں پولیس مقابلہ ،4مبینہ شرپسند ہلاک

August 17, 2017

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں سی ٹی ڈی اور پولیس کی چھاپہ مار ٹیم پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ تبادلے میں چار مبینہ شرپسند ہلاک ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق کوئٹہ سے انسداد دہشت گردی فورس اور پولیس کے ہمراہ کالعدم تنظیم کے ٹارگٹ کلر کی اطلاع پر چھاپہ مار ٹیم کے ہمراہ مستونگ کیلئے روانہ ہوئے جونہی ٹیم کانک کے مقا م پر پہنچی تو وہاں موجود مسلح افراد نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی۔

پو لیس کی جانب سے جوابی فائرنگ کے بعد ملزمان اور پولیس کے دو ران فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

پولیس کی مزید نفر ی طلب کر لی گئی ،یہ مقابلہ تقریباً 20منٹ تک جا ر ی رہا جس کے بعد شرپسندوں کی فائرنگ سےپولیس کی حر ا ست میں گرفتار ٹارگٹ کلر ہلاک ہوگیا جبکہ پو لیس کی فائرنگ کے نتیجے میں تین دیگر شرپسند بھی ہلاک ہو گئے۔

دو طرفہ فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار زخمی بھی ہوا، واقعے میں مجموعی طور پر 4شدت پسند ہلاک اور ایک اہلکار ز خمی ہوا ہے۔

پولیس نے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک شدت پسندوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا جاتا ہے، مزید کارروائی متعلقہ انتظا میہ کر رہی ہے۔