مسجد الحرام کا توسیعی منصوبہ ،آئندہ ہفتے سے کام شروع ہوگا

August 18, 2017

سعودی حکومت مسجد الحرام کے توسیعی منصوبہ پر کام دو سال کے وقفے کے بعد دوبارہ شروع کرئیگی۔

عرب ٹی وی نے غیر ملکی نیوز ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ مکہ مکرمہ میں خانہ کعبہ کے ارد گرد قائم مسجد الحرام کے توسیعی منصوبے پر تقریبا ساڑھے چھبیس ارب ڈالر کی لاگت آئے گی۔

توسیع کا کام اس وقت بند کردیا گیا تھا جب طوفانی بارشوں کے باعث بڑی کرین گرنے سے کم از کم 107 زائرین شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔ نیوز ایجنسی کے مطابق توسیع کا کام کا آغاز 20 اگست سے کیا جارہا ہے۔

اس مقصد کے لئے سعودی وزارت خزانہ نے بن لادن گروپ کو منتخب کیا ہے۔ تاہم سعودی وزارت خزانہ یا بن لادن گروپ کی جانب سے اس بات کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔