بھارتی وزیر داخلہ کا ہیلی کاپٹر حادثے سے بال بال بچ گیا

April 30, 2024

فائل فوٹو

بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کا ہیلی کاپٹر حادثے سے بال بال بچ گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پیر کو ریاست بہار میں تیز ہواؤں کے باعث ٹیک آف کے وقت ہیلی کاپٹر کو توازن برقرار رکھنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ امیت شاہ ریلی میں شرکت کے لیے گئے تھے۔

بعدازاں حکومتی ذرائع نے کہا کہ وزیر داخلہ امیت شاہ کے ہیلی کاپٹر کے ساتھ کوئی مسائل نہیں تھے۔

حکومتی ذرائع کا کہنا تھا کہ کچھ چینلز نے رپورٹ کیا کہ بہار سے ٹیک آف کے وقت ہیلی کاپٹر کو توازن کا مسئلہ تھا تاہم ایسا کچھ بھی نہیں تھا۔

اس سے قبل امیت شاہ نے انتخابی ریلی میں اپوزیشن پر تنقید کی تھی۔