جسمانی توازن کھوکرلڑکھڑاتی ریمپ پر گرتی نامور ماڈلز

August 18, 2017

فیشن شو زکے دوران ماڈلز کی ریمپ پرشاندار واک ڈیزائنرز کیلئے بے حد اہمیت کا باعث ہوتی ہے لیکن اگر یہی ماڈلز کیٹ واک کے دوران کسی مضحکہ خیز تماشے کا باعث بن جائیں تو ڈیزائنر اپنا سر پیٹتے نظر آتے ہیں۔

ایسا ہی کچھ اس ویڈیو میں نظر آتی ماڈل کے ساتھ بھی ہوا جو اونچی ہیلز والی سینڈلز کے ساتھ ریمپ پر واک کرنے تو آگئیں لیکن انہوں نے جسمانی توازن کھوتے ہوئے ریمپ پر لہرانا اور لڑکھڑانا شرو ع کر دیا۔

کہیں تو کوئی زور دار انداز میں منہ کے بَل ریمپ پر گِر گئی اور کہیں کوئی لہراتے ہوئے اپنا توازن برقرار رکھنے کی کوشش کرتی دکھائی دی۔

ریمپ پر غیر معمولی ہیلز کے جوتے پہن کر ایک یا دو بار نہیں بلکہ بیسیوں بار لڑکھڑا کر سیدھے ہونے کے باوجود گِر گئی اور کوئی حاضرین کے سامنے گھٹنوں کے بل شرمندگی کے باعث ہنستی ہوئی نظر آئی تاہم کچھ لوگ سہارے دینے آگے بڑھے تودبے ہونٹ مسکراتے بھی نظر آئے۔