چین: ٹب میں بیٹھ کر مرچیں کھانے کا مقابلے

August 19, 2017

چین میں ٹب میں بیٹھ کرمرچیں کھانے کے ایک انوکھےمقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں شرکاء کے آنسونکل آئے۔

چین میں مرچیں کھانے والے افراد کے لئے منقعد اس دلچسپ مقابلے میں شرکاء کو گرم پانی اور مرچوں سے بھرے ٹب میں بیٹھ کر مرچیں کھانی تھیں ۔

مقابلے میں دلچسپ صورتحال اس وقت پیش آئی جب اس میں حصہ لینے والے افراد ایک دوسرے پر سبقت لینے کے لیے مرچیں کھا رہے تھے اور ان کی آنکھوں سے آنسو جاری تھے۔

تاہم سخت مقابلے کے بعد سو نامی شخص نے 1منٹ میں 15مرچیں کھا کر یہ مقابلہ اپنے نام کیا۔