چینی شخص کاپتھر توڑنے کاحیرت انگیز مظاہرہ

August 19, 2017

یوں تو آپ نے کئی کھلاڑیوں کا مارشل آرٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے دیکھا ہوگا لیکن ویڈیو میں نظر آنے والے چین کے اس فولادی ہاتھ والے شخص کی مہارت کی داد دینے پڑے گی جو اپنے ہاتھ سے پتھر توڑنے کا شاندار مظاہرہ کر رہا ہے۔

چین سے تعلق رکھنے والے مارشل آرٹ کے ماہر شخص نے اپنے ہاتھ سے درجنوں پتھروں کو یوں دو حصوں میں تقسیم کردیا کہ جیسے یہ اُس کے بائیں ہاتھ کا کھیل ہو جبکہ اس دوران نہ ہی کنگ فو کے ماہر کا ہاتھ ٹوٹا نہ زخمی ہوا ۔

فولادی ہاتھ والے شخص کے اس حیرت انگیز صلاحیت پردیکھنے والے بھی دنگ رہ گئے اور اُس کی طاقت کی خوب داد دی۔