سول اسپتال کراچی کا نام تبدیل کر کے رتھ فاؤ رکھ دیا گیا

August 20, 2017

کراچی( اسٹاف رپورٹر) صوبائی محکمہ صحت نے صحت کے شعبے میں رتھ فاؤ کی خدمات کے اعتراف میں سول اسپتال کا نام تبدیل کر کے’’ رتھ فاؤ ‘‘ رکھ دیا ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے،نوٹیفکیشن کے مطابق سول اسپتال کا نام اب ’’ڈاکٹر روتھ کے ایم پاو ‘‘سول اسپتال رکھ دیا گیاہے۔