سائنس فکشن فلم ’بیونڈ اسکائی لائن‘کا پہلا انٹرنیشنل ٹریلر جاری

August 21, 2017

لاس اینجلس ( مانیٹرنگ ڈیسک) ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلموں کے مداح ہوجائیں تیار کیونکہ ہولی وڈ سائنس فکشن فلم بیونڈ اسکائی لائن کاپہلا سنسنی خیز انٹرنیشنل ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

لیام او ڈینل کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم 2010میں ریلیز ہونے والی فلم اسکائی لائن کا سیکوئل ہے جس کی کہانی ایک ایسے جاسوس کے گرد گھوم رہی ہے جو ایلینز کے زمین پر قبضہ کرنے کے بعد اپنے بچے کو ان کے چنگل سے آزاد کرانے کی کوشش کرتا دکھائی دیتا ہے۔میتھیو چوسے کی پروڈیو س کردہ یہ سنسنی خیز مناظر سے بھرپور فلم رواں برس سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔