روسی ایتھلیٹ اینا ڈوپنگ میں ناکامی پر 4برس کیلئےمعطل، میڈل بھی واپس

August 21, 2017

پیرس(نیوز ڈیسک)روس کی خاتون ایتھلیٹ اینا پیاسٹیک کوڈوپنگ میں ناکامی پر 4برس پابندی کی سزا دے دی گئی، جس پر ان سے 2007کی ورلڈ چیمپئن شپ میں جیتا گیا برانز میڈل بھی واپس لے لیا گیا جو انہوں نے ٹرپل جمپر ایونٹ میں حاصل کیا تھا۔ اس کا اعلان کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت نے کیا، ان سے قبل یہ برانز میڈل یونان کی چیریسوپیا ڈویڈ ٹیز نے جیتا تھا لیکن وہ بھی ڈوپنگ میں ناکام رہی تھیں، جس پر یہ ایناکو ملا لیکن اب یہ دوسری بار منتقل ہوتے ہوئے سلووینیا کی میریجا سیساٹک کو ملے گا، جنہوں نے ایونٹ میں پانچویں پوزیشن پائی تھی، سی اے ایس فیصلے کے مطابق 6جولائی 2013 سے 15دسمبر 2016تک عبوری معطلی کے دوران ان کی نتائج بھی ریکارڈ بکس سے حذف کر دیئے جائیں گے۔