محمدی اسکول میں جشن آزادی کی تقریب

August 21, 2017

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن 13-H میں واقع محمدی گورنمنٹ گرلز اینڈ بوائز پرائمری اسکول میں گزشتہ روز جشن آزادی کی تقریب کا انعقاد کیا گیاجس کے مہمان خصوصی تعلقہ ایجوکیشن افسرسید حسن رضا تھے‘پرچم کشائی کی تقریب اسکول کے ہیڈماسٹرذیشان علی نورنےکی جس کے بعد قومی ترانہ پڑھاگیا ‘اس موقع پر طلبہ و طالبات کی طرف سے ملّی نغمے پیش کیے گئے جبکہ بچوں کے مابین تقریری اور کوئزمقابلے بھی کرائے گئے ‘تقسیم انعامات کے بعد ہیڈ ماسٹرذیشان علی نورنے شرکاء خصوصاً بچوں کو یومِ آزادی کی اہمیت اور قومی زبان اردو کو سیکھنے اور عام بول چال میں استعمال کرنے پر زور دیا۔تقریب کے اختتام پر پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لئے دعا کی گئی‘ آخر میں چیئرمین اسکول مینجمنٹ کمیٹی نے بچوں میں مٹھائیاں تقسیم کیں۔