بلڈ کینسر سے نمٹنے میں وٹامن سی کا انجکشن مفید ہے،سائنسدان

August 21, 2017

سائنسدانوں نے وٹامن سی کے انجکشن کو بلڈ کینسر سے نمٹنےاور پھیلائو کو روکنے کے حوالے سے انتہائی مفید قرار دیا ہے۔

نیویارک یونیورسٹی آف میڈیسن کے پروفیسر بینجمن جی نیل سمیت دیگر ماہرین نے تحقیق میں کہا کہ بون میرو میں جو بیمار خلیات ہوتے ہیں،ان کے نتیجے میں جسم کے مختلف اعضاءمیں ٹیومر بن جاتے ہیں، لیکن وٹامن سی ان خلیات کو قدرتی طور پر ختم کرتا ہے۔

سائنسدانوں کے مطابق وٹامن سی کے انجکشن سے لیو کیمیا کا بھی علاج ہوسکتا ہے،تحقیق میں خبردار کیا گیا کہ وٹامن سی کیلئے صرف اورنج کھانے سے کوئی خاص مدد نہیں ملے گی بلکہ اس کے لئے انجکشن ضروری ہے۔

تحقیق کے مطابق وٹامن سی کے انجکشن سے بون میرو( ہڈی کے گودے میں موجود بیمار خلیات کو مارنے میں بڑی کامیابی ملی ہے۔

سائنسدانوں نے پہلی مرتبہ وٹامن سی کے اثرات پر تجربات کئے ،جس سے انہیں اس حقیقت کا پتہ چلا کہ وٹامن سی انجکشن لیا جائے تو یہ بلڈ کینسر جیسے مرض میں زیادہ کارآمد ہے۔