اسحاق ڈار نے سپریم کورٹ فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواست دائر کردی

August 22, 2017

اسلام آباد(نمائندہ جنگ،این این آئی،مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے پاناما کیس کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں نظر ثانی کی درخواست دائر کردی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پاناما کیسفیصلے میں قانونی سقم ہیںعدالت نے مکمل ریکارڈ نہیں دیکھا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے 28 جولائی کو پاناما کیس کا فیصلہ سنایا جس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار پر آمدن سے زائد اثاثے رکھنے کا الزا م ہے جس پر سپریم کورٹ نے ان کے خلاف نیب کو ریفرنس دائر کرنے کا حکم دیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں نظر ثانی کی درخواست اپنے وکلا کے ذریعے دائر کی جو شاہد حامد اور ڈاکٹر طارق حسن نے دائر کی۔

اسحاق ڈار کی نظر ثانی کی درخواست 9 صفحات پر مشتمل ہے جس میں پاناما کیس کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی درخواست کی گئی ہے۔ درخو ا ست میں مؤقف اپنایا گیا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے جے آئی ٹی ممبران کی تعریف درخوست گزار کے حق کو متاثر کرتی ہے۔