دبئی میں ہزاروں تصاویرپر مبنی لمبی قطار

August 22, 2017

دنیا کے کئی ممالک اپنا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کروانے کے لئے کئی نت نئے اور انوکھے انداز اپناتے ہیں۔

دبئی میں بھی انتظامیہ نے اپنا نام گنیز بک میں درج کروانے کا انوکھا انداز اپنایا اور ہزاروں تصاویر کو جمع کرکے دنیا کی سب سے لمبی قطار بنا ڈالی۔

دبئی میں فیسٹیول کے دوران اچھی یادوں کو جمع کرنے کے لئے شائقین کی جانب سے تقریبا 11ہزار یادگار تصاویر جمع کی گئیں جن کو 1,655.192 میٹر طویل قطار میں سجاکر ناعالمی ریکارڈ قائم کیا گیا اور ساتھ اس ریکارڈ کو گنیز بک میں بھی شامل کرلیا گیا ہے۔