لندن: بگ بین 4سال کیلئے خاموش ہو گیا

August 22, 2017

لندن میں قائم برطانوی پارلیمان کے معروف کلاک ٹاور پر نصب ’بگ بین‘ نے پیر کو آخری مرتبہ اپنا گھنٹہ بجایا جس کے بعد اب یہ گھڑیال اگلے 4سال تک خاموش رہے گا۔

اس کے خاموش رہنے کی وجہ وہاں ہونے والا تزئین و آرائش کا کام ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق اس گھڑیال میں نصب 13 اعشاریہ 7 ٹن وزنی گھنٹی سے گزشتہ 157برسوں کے دوران قریب ہر گھنٹے ٹکرانے والے ہتھوڑوں کو اتار لیا جائے گا تاکہ وہاں کام کرنے والے افراد کی سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔

حکام کے مطابق بِگ بین2021ء میں دوبارہ ہر گھنٹے گھنٹیاں بجانے کا عمل شروع کرے گا۔