سامارو:بارش کے باعث کپاس کے نرخ گرگئے،کاشتکار پریشان

August 23, 2017

سامارو( نامہ نگار)سامارو اور گردونواح میں بارش کے باعث کاشت کی گئی فصلوں کو فائدہ پہنچنے کا امکان ہے۔دوسری جانب بارش کے ساتھ ہی کپاس کے نرخ 3ہزار روپے فی من سے گرکر22سوروپے فی من ہونے سے کاشت کاروں میں شدید بے چینی پیدا ہوگئی ہے۔کاشت کاروں کا کہنا ہے کہ تاجروں وآڑھتیوں نے بارش کا بہانہ بناکر کپاس کے نرخ گرادئیے ہیں جس کے باعث کپاس کی فصل پہ آنے والے اخراجات بھی پورے نہیں ہونگے۔

جبکہ کپاس کی فصل پہ گلابی سنڈی نے حملہ کردیا ہے جسکی وجہ سے کپاس کی کوالٹی بھی شدید متاثر ہونا شروع ہوگئی ہے۔