پاکستان سری لنکا پہلا ٹیسٹ 28 ستمبر سے دبئی میں ہوگا

August 23, 2017

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان کی کر کٹ ٹیم رواں سال ستمبر میں متحدہ عرب امارات میں سری لنکا کے ساتھ دو ٹیسٹ میچ، تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی جس کی تایخ کو حتمی شکل دے دی گئی ہے جس کا باضابطہ اعلان ایک دو روز میں کیا جائے گا، سیریز کے دو ٹی ٹوئنٹی میچوں کو لاہور میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کرکٹ سیریز کا آغاز 28 ستمبر سے ہوگا، ، آخری دو ٹی ٹوئنٹی لاہور میں ہوں گے، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 28 ستمبر سے 2 اکتوبر تک دبئی میں ڈے اینڈ نائٹ میں کھیلا جائے گا جب کہ دوسرا ٹیسٹ 6 اکتوبر سے 10 اکتوبر تک ابوظبی میں شیڈول ہے۔

ون ڈے سیریز میں دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے میچ 13 اکتوبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا، دوسرا اور تیسرا ون ڈے 16 اور 18 اکتوبر کو ابوظہبی میں ہوگا جب کہ چوتھا ون ڈے 20 اکتوبر اور پانچواں ون ڈے 23 اکتوبر کو شارجہ میں ہوگا۔