کشیدگی والے شہروں میں کراچی دسویں نمبر پر

September 14, 2017

اکثر لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ شاید کراچی سب سے کشیدہ شہر ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ یہ دنیا کے سرفہرست 10کشیدہ شہروںمیںسب سے آخری نمبر پر ہے۔ ۔۔گویا ’راقم اگر چین ہی چین‘ نہیںلکھتا تو کم از کم ۔۔۔۔کشیدگی مسئلہ نہیں۔

مگر۔۔۔بغداد ایسے دس شہروںمیںپہلے نمبر پر ہے جہاں سب سے زیادہ کشیدگی پائی جاتی ہے ۔

ایک بین الاقوامی مطالعے کے مطابق دنیا کے دس کشیدہ ترین شہروںکی ترتیب کچھ یوںہے :

بغداد ، کابل ، لیگاس ، ڈیکر ، قاہرہ ، تہران ، ڈھاکہ ، نیو دہلی ، منیلا اور کراچی شامل ہیں ۔

شہر کے اہم مسائل کو مطالعہ کرنے کے بعد یہ فہرست تیارکی گئی ہے جس میں ٹریفک مسائل ، ٹرانسپورٹ سہولتوں کا فقدان ، شہر میں سبزے کی کمی ، آمدنی کے ذرائع ،شہریوں کی جسمانی و دماغی صحت کو اسٹڈی کیا گیا اور نتائج اکھٹا کرنے کے بعد اسے ترتیب دیا گیا۔

دوسری طرف ایسے ممالک کی بھی ایک الگ فہرست مرتب کی گئی ہے جہاںکشیدگی بالکل نہیں۔ اس میںجرمنی کے شہر اسٹٹ گارٹ کو سب سے کم کشیدگی والا شہرقرار دیا گیا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ جرمنی کے چار شہر ہوناور، میونس ،گراس ، اور ہمبرگ بھی کم کشیدگی والے شہروں میں شامل ہیں۔

جبکہ یورپی ممالک کے علاوہ جن ممالک کو اس فہرست کا حصہ بنایا گیا ان میںصرف آسٹریلیا کے شہر سڈنی کو شامل کیا گیا ہے ۔