پٹودی خاندان کے چھوٹے نواب باورچی بن گئے

September 18, 2017

بالی ووڈ کے مشہور اداکار اور پٹودی خاندان کے چھوٹے نواب سیف علی خان اپنے مداحوں کو ایک باورچی کے روپ میں نظر آئیں گے۔

سیف علی خان کی نئی بالی ووڈ فلم شیف کے نئے گانے کی ویڈیو جاری کردی گئی ہے بنجارا نامی اس گانے کووشال ددلانی کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ گانے کے بولانکُر تیواری نے ترتیب دیئے ہیں۔

راجہ کرشنا مینن کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم شیف 2014میں بننے والی مشہور امریکی کامیڈی ڈرامہ فلم شیف کا ری میک ہے۔

بالی ووڈ کی نئی آنے والی فلم 'شیف میں سیف علی خان بھارتی اداکارہ پدماپریا کے ساتھ باورچی کے مرکزی کردار میں نظر آئیں گے جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں دھانیش کارتھک، دنیش پرابھاکر، چندن رائے سنیال اور چائلڈ ایکٹر ساور کامبلے شامل ہیں۔

فلم رواں سال 6اکتوبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔