پنجاب :9 ہزار کلوملاوٹ شدہ مرچیں ،ناقص مصالحے پکڑے گئے

September 18, 2017

پنجاب میں 9ہزار کلو ملاوٹ شدہ مرچیں اور ناقص مصالحے پکڑے گئے، پنجاب فوڈ اتھارٹی نے وزیرآباد میں کارروائی کرکے فیکٹری سیل کردی۔

پی ایف اے حکام کے مطابق فیکٹری میں جانوروں کو کھلائے جانے والے چوکر کو سرخ رنگ لگا کر مرچوں میں ملاوٹ کی جارہی تھی۔

چھاپا مار ٹیم نے 9ہزار کلو ملاوٹ زدہ مرچیں، ہلدی اور دیگر مصالحے تلف کر کے فیکٹری کو سیل کر دیا ہے۔

ریکارڈ کی مکمل جانچ پڑتال کے بعد خریداروں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔