کراچی میں رواں ماہ 67افراد چکن گنیا سے متاثر، ڈائریکٹر صحت

September 19, 2017

ڈائریکٹر صحت کراچی ڈاکٹر محمد توفیق نے کہا ہے کہ رواں ماہ شہر میں 67افراد چکن گنیا سے متاثر ہوئے لیکن کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ شہر میں صفائی کی صورتحال دگرگوں ہے اگر اسے بہتر نہ کیا گیا توچکن گنیا ، ڈینگی اور ملیریا کے وبائی صورت اختیار کرنے کا خدشہ ہے ۔

وہ پیر کو اپنے دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈینگی پریوینشن اینڈ کنٹرول پروگرام سندھ کے سربراہ ڈاکٹر رشید شیخ ، ملیریا کنٹرول پروگرام کی سربراہ ڈا کٹر ناہید جمالی اور محکمہ صحت کے افسران موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ شہر میں کہیں گندگی کے ڈھیر لگےہوئے ہیں کہیں سیوریج کا پانی تو کہیں کوڑا کرکٹ بکھرا ہوا ہے جبکہ مکھیوں اور مچھرو ں کی بہتات ہے۔ جس کے خاتمے کےلئے اقدامات نہیں کیے جار ہے ۔