مانچسٹر: ویسٹ انڈیز کو انگلینڈ کے ہاتھوں 7وکٹوں سے شکست

September 20, 2017

ویسٹانڈیز اور انگلینڈ کے درمیان 5 ایک روزہ میچوںپر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج مانچسٹر میں کھیلا گیا۔میچ میں انگلش ٹیم نے کالی آندھی ٹیم کو 7 وکٹ سے شکست دے دی ہے۔ انگلش ٹیم نے جیت کے ساتھ 5 میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری بھی حاصل کر لی ۔

میچ میں ویسٹ انڈیز نے انگلینڈکے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔میچ بارش کی وجہ سے 42 اوورز تک محدود کردیا گیا ۔

کالی آندھی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹ پر 204 رنز بنائے،ٹیم کی جانب سے کرس گیل 37، شائے ہوپ 35 اور کپتان جیسن ہولڈ 41 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔انگلش بولرز کی جانب سے بین اسٹوکس نے 3 جبکہ کرس ووکس اور عادل راشد نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

کالی آندھی کے 205 رنز کے ہد ف کا تعاقب انگلش ٹیم نے دلیری سے کیا اور 30 اوورز 3 وکٹ پر 210 رنز اسکور کرکے میچ اپنے نام کیا ۔ٹیم کی جانب سے جونی بیئراسٹو نے ناقابل شکست 100رنز کی اننگز کھیلی جبکہ جو رووٹنے 54 رنز بنائے۔کالی آندھی بولرز کی جانب سے کیسرک ولیمز نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کو اس میچ میں شکست بعد 2019 کے ورلڈ کپ میں داخل ہونے کے لیے کوالیفائنگ ٹورنامنٹ کے مرحلے سے گزرنا پڑے گا۔دونوں ٹیموںکے درمیان اگلا میچ 21 ستمبر کو ناٹنگھم میں کھیلا جائے گا۔