فلم ڈیتھ وِش کانیا ٹریلر جاری

September 20, 2017

ایکشن سے بھرپور فلموں کے دیوانے ہوجائیں تیار کیونکہ ہالی ووڈ ڈرامہ فلم ڈیتھ وِش کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

ایلی روتھ کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے شخص کے گرد گھوم رہی ہے جو اپنی بیوی کے قتل کے بعد انتقام کی آگ میں جلنے لگتا ہے اور بدلہ لینے کیلئے نکل پڑتا ہے۔

فلم کی کاسٹ میں ہالی ووڈ کے معروف اداکار بروس ویلس کے علاوہ ڈین نورس،مائیک ایپس،ونسینٹ ڈی اونوفریو،کمیلا مرون اور رونی گین شامل ہیں۔
راجر برنبام کی پروڈیوس کردہ یہ ایکشن سے بھرپور فلم 22نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔