جے ایس بینک کیلئے بیسٹ انوائرمینٹل سوشل اینڈ گورننس بینک کا ایوارڈ

September 21, 2017

کراچی (پ ر)جے ایس بینک نے پاکستان بینکنگ ایوارڈ 2017 میں بیسٹ انوائرمینٹل،سوشل اینڈ گورننس (ای ایس جی )بینک کا ایوارڈ حاصل کرلیا۔ جے ایس بینک کو یہ ایوارڈ ملک بھر میں صحت،تعلیم ،پائیدار ترقی کے ضمن میں فراہم کی جانے والی خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔

ایوارڈ تقریب میں جے ایس بینک کی جانب سے صدر اورسی ای اوخالدعمران،ڈپٹی سی ای اوبشیر شمسی،گروپ ہیڈ کارپوریٹ اینڈ ریٹیل بینکنگ کامران جعفراور سینئر مینجمنٹ اراکین نے شرکت کی ۔