بھارتی سرکار کا بھونڈا مذاق ،کاشتکاروں کیلئے ایک لاکھ روپے قرض پر ایک پیسہ معاف

September 21, 2017

نئی دہلی(این این آئی)بھارت میں بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی) کی سرکار نے کاشت کاروں سے ایک مرتبہ پھر بڑا بھونڈا اور سنگین مذاق کیا ہے اور ان کے ذمے واجب الادا ایک لاکھ روپے کے قرضے پر صرف ایک پیسہ کمی کا اعلان کیا ہے،بعض کیسوں میں کاشت کاروں کو حاتم طائی کی قبر پر لات مارتے ہوئے قرضے کی کل رقم میں سے 68 پیسے تک کی معافی دی گئی ہے۔