قیام امن کیلئے انتظامیہ سے ہر ممکن تعاون کرینگے،امر الدین آغا

September 21, 2017

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)مرکزی انجمن تاجران و دکانداران بلوچستان کے پریس ریلیز کے مطابق گزشتہ دنوں امن و امین کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب میں امر الدین آغا اور ٹکری عبدالحمید بنگلزئی نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ قیام امن کیلئے انتظامیہ سے تعاون کیا ہے اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے انہوں نے کہا کہ زائرین کی بسوں کے شیڈول میں تبدیلی سے تاجروں کی مشکلات میں کمی آئی ہے انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے ایام میں بھی انتظامیہ سے قیام امن اور سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے ہر ممکن تعاون کیا جائیگا۔