بعض علاقوں میںلوڈشیڈنگ صفر ہو چکی، آئیسکو چیف

September 21, 2017

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) چیف ایگزیکٹو آئیسکو باسط زمان احمد نے کہا ہے کہ وزارت توانائی کی کاوشوں سے آئیسکو ریجن میں لوڈشیڈنگ کے دورانئے میں نمایاں کمی واقع ہو چکی ہے۔ آئیسکو ریجن کے بیشتر علاقوں میں زیرو جبکہ دیگر علاقوں میں کم سے کم لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔ ان خیالا ت کا اظہار اُنہوں نے آئیسکو ریجن کے پانچوں آپریشنز سرکلز کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ آئیسکو چیف نے ہدایت کی کہ صارفین کو نئے کنکشنز کے حصول میں درکار تمام رکاوٹیں فوری دور کی جائیں۔ میٹریل کی فراوانی کے باوجود نئے کنکشنز کیلئے شکایات سامنے نہیں آنی چاہئیں۔ کرپشن میں ملوث عناصر کی نشاندہی اور نادہندگان سے واجبات کی وصولی یقینی بنائی جائے۔