سی ڈی اے کے دو افسروں کی تنزلی

September 21, 2017

اسلام آ باد ( نیوز ر پورٹر) سی ڈی اے انتظا میہ نے دو افسروں کی اپ گر یڈیشن ختم کر کے ان کی تنزلی کر دی ہے۔ اسسٹنٹ ڈ ائریکٹر ریاض خان کی گریڈ سترہ سے سولہ میں تنزلی کر کے انسپکٹر انفورسمنٹ بنا دیا گیا۔چیف کمپلینٹ آفس میں تعینات اپریٹنگ افسر جاوید مسیح کو گریڈ سولہ سے چودہ میں سب اسسٹنٹ بنا دیا گیا۔ دو نوں افسروں کو شوکاز نوٹس جاری کیاگیا تھا ۔انکوائری میں اپ گریڈیشن کو خلاف ضابطہ قرار دیا گیا۔