دودھ کے ڈبوں سے بنی دلچسپ کشتیوں کی ریس کا انعقاد

September 21, 2017

لٹویا میں دودھ کے ڈبوں سے بنی دلچسپ اور انوکھی کشتیوں کی ریس کا انعقاد کیا گیا جس میں ہر عمرکے افراد نے زوروشور سے حصہ لیا اور جیتنے کی دھن میں ایک دوسرے سے آگے بڑھتے ہوئے دکھائی دئیے۔

ہر سال منعقد کی جانے والی اس دلچسپ ریس میں جہاں شرکا نے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر تے ہوئے گھر میں ہی مختلف دودھ کے ڈبوں سے کشتیا ں تیار کیں وہیں خود بھی دلچسپ و عجیب کاسٹیوم زیب تن کئے مقابلے میں شرکت کے لئے پہنچے۔

اس موقع پر شہر بھر سے 24ٹیموں کے کھلاڑیوں نے تقریبا 43ہزار ددودھ کے ڈبوں کو ایک کے اوپر ایک رکھ کرمختلف ڈیزائن کی کشتیاں تیار کیں اور مہارت کے ساتھ پانی میں دوڑاتے ہوئے خوب ریس لگائی۔

مقابلے کے آخر میں سب سے زیادہ دیر تک پانی میں تیرنے والی تیز رفتار کشتی،منفرد ڈیزائن اور سب سے تیزی سے ڈوبنے والی کشتی کو انعامات سے نوازا گیا۔