سوئٹزرلینڈ، ہزاروں یورو میں بہائے جانے کی تحقیقات

September 22, 2017

برن (نیوز ڈیسک)سوئٹزرلینڈ کے پراسیکیوٹرز جینوا میںدسیوں ہزار یورو کے ٹوائلٹ میںفلش کردیئے جانے کے معاملے کی تفتیش کررہے ہیں۔ پانچ سو یورو کے نوٹ یو بی ایس بینک اور اس کے پاس کے تین ریستورانوں کے ٹوائلٹس میںپائے گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سے ملحق پائپ لائنز کے پھنس جانے کے بعد اس کی مرمت اور صفائی پر مبینہ طور پر ہزاروںسوئس فرینک خرچ ہوئے۔ یورو کے بڑے کرنسی نوٹ غیرقانونی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے خدشے کے تحت 2018ء میں واپس لئے جانے والے ہیں۔ بہرحال وہ قانونی ٹینڈر کے طور پر جائز رہیں گے لیکن ان کے استعمال کے متعلق یورپی کمیشن کی تحقیقات رپورٹ کے بعد یورپین سینٹرل بینک اب ان کا چھپائی بند کردے گا۔