حکومت شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات کرے ، ڈاکٹر صفدر اقبال

September 22, 2017

ملتان ( سٹا ف رپو ر ٹر ) الخدمت فائونڈیشن ملتان کے صدر ڈاکٹر صفدر اقبال ہاشمی نےواٹر فلٹریشن پلانٹ لگائے جانے کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے کہا ہے کہ الخدمت فائونڈیشن نشتر ہسپتال میں واٹر فلٹریشن پلانٹ لگانے کے بعد بہت جلد کارڈیالوجی میں بھی پلانٹ لگائے گی جس پر تیزی سے کام جاری ہے،حکومت شہریوں کو صاف پینے کے پانی کی فراہمی کے لئے عملی اقدامات کرے ، الخدمت فائونڈیشن سے جہاں تک ممکن ہو سکا وہ شہریوں کو صاف پینے کی پانی کی فراہمی کو یقینی بنائے گی،اس موقع پر محمد احمد چغتائی، چوہدری ظفر اقبال آرائیں، چوہدری خالد منیر، اسرار حسین، چوہدری امین، رضوان بٹ، ڈاکٹر ولی مجاہد، نعیم چشتی سمیت دیگر نے شرکت کی۔