ممبر شپ بڑھا کر روٹری کا وسیع کیا جا سکتا ہے: رب نواز ملک

September 22, 2017

ملتان( لیڈی رپورٹر) سینئر روٹرین سابق ڈپٹی گورنر روٹری انٹرنیشنل رب نواز ملک نے کہا ہے کہ ممبر شپ بڑھا کر روٹری کا دائرہ وسیع کیا جا سکتا ہے جس سے پسماندہ علاقے جنوبی پنجاب میں سماجی فلاحی کام کرکے ضرورت مندوں کی مدد کر سکتے ہیں جس سے انہیں ریلیف ملے گا اور وہ بھی معاشرے میں مثبت کردار ادا کر سکیں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے روٹری کلب میٹرو پولیٹن کی میٹنگ میں بطور ان ہائوس گیسٹ اسپیکر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا، جس کی صدارت صدر محمد احمد سندھو نے کی جبکہ فیاض احمد شیخ ، شیخ محمد علی، وحید ظفر، طارق محمود انصاری، ظفر اقبال صدیقی، فہد سلمان، شانزہ رفیق، ثریا منظور، عمران حنیف چوہدری، ثناء خان نے شرکت کی ۔