پی آئی اے عملہ کی غفلت، وزیر داخلہ کا سامان کراچی آگیا

September 23, 2017

پی آئی اے عملہ کی مبینہ غفلت سے وزیر داخلہ احسن اقبال کا سامان لاہور کی بجائے کراچی پہنچ گیا۔

ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق وزیرداخلہ پی آئی اے کی پرواز پی کے 653 کے ذریعے اسلام آباد سے لاہور پہنچے تو انہیں اپنا قیمتی سامان نہ ملا۔

وزیر داخلہ نے پی آئی اے حکام سے رابطہ کیا تو پتا چلا کہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر تعینات عملے کی مبینہ غفلت سے سامان لاہور کی بجائے کراچی چلا گیا ہے۔

ایئر پورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ کا سامان اب پی کے 711 کے ذریعے کراچی سے لاہور پہنچے گا۔