امیر کویت اور امیر قطر نے دورۂ پاکستان کی دعوت قبول کر لی

May 26, 2024

قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی اور کویت کے امیر شیخ مشعل الاحمد---فائل فوٹو

کویت کے امیر شیخ مشعل الاحمداور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانینے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی دورۂ پاکستان کی دعوت قبول کر لی۔

پاکستان میں تعینات کویت اور قطر کے سفیروں نے وزیرِ اعظم سے الگ الگ ملاقات کی۔

کویتی سفیرناصر عبدالرحمٰن جاسر المطیری نے وزیرِ اعظم کو کویت کے امیر شیخ مشعل الاحمد کا خط پیش کیا۔

خط میں امیر کویت کی جانب سے دورۂ پاکستان کی دعوت قبول کرنے کا پیغام ہے۔

قطرکے سفیر نے وزیرِ اعظم کو امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کا خط پیش کیا۔

خط میں امیر قطر نے دورۂ پاکستان کی دعوت کو قبول کرنے کا پیغام دیا ہے۔