کوئٹہ: لیویز اور پولیس چیک پوسٹوں پر بھتہ لینے والوں کیخلاف گھیرا تنگ

May 26, 2024

—فائل فوٹو

وزیرِ داخلہ بلوچستان ضیاء اللّٰہ لانگو نے کہا ہے کہلیویز اور پولیس چیک پوسٹوں پر بھتہ لینے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا ہے۔

ایک بیان میں وزیرِ داخلہ بلوچستان ضیاء اللّٰہ لانگو نے کہا ہے کہ عوام بھتہ خور اہلکاروں کی ویڈیوز بنائیں اور نشاندہی کریں۔

انہوں نے کہا کہ بھتہ خوری کے خلاف کریک ڈاؤن میں عوام کا تعاون انتہائی ضروری ہے، عوام کا تعاون ہو تو بھتہ خوری میں ملوث کالی بھیڑوں کا خاتمہ کر دیں گے۔

صوبائی وزیرِ داخلہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ بھتہ خوری میں ملوث انتظامی افسران کے خلاف بھی کارروائی ہو گی۔