عباسی اسپتال کے ٹراما سینٹر کی چوتھی منزل پر شارٹ سرکٹ سےآتشزدگی

September 23, 2017

کراچی(اسٹاف رپورٹر) عباسی شہیداسپتال کے ٹراما سینٹر کی چوتھی منزل پر جمعے کی صبح اچانک آگ بھڑک اٹھی جس سے دھویں بھر گیا اور مریضوں اور تیمار داروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑاجبکہ عمارت کو لوگوں سے خالی کرالیا گیا آگ لگنے کی اطلاع پر فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی امدادی ٹیمیں اور پولیس موقع پر پہنچ گئی اور پہلے مرحلے میں اسپتال میں موجود تمام افراد کو باہر نکال لیا گیا،اسپتال کی عمارت میں دھواں بھر جانے کی وجہ سے تمام آپریشن بھی روک دیے گئے،کے ایم سی کے سینئر ڈائریکٹر میڈیکل اینڈ ہیلتھ سروسز ڈاکٹر محمد علی عباسی کے مطابق آگ برنس وارڈ کے آپریشن تھیٹر میں اے سی میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگی تھی جس سے اے سی اور انیستھیسیا مشین خراب ہوگئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،انہوں نے بتایا کہ آگ پر فوراً ہی قابو پالیا گیا تھا