معافی معانگنے پرفریال کا شکرگزار، طلاق کے فیصلے پرقائم ہوں، عامر خان

September 23, 2017

لندن (جنگ نیوز)پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامرخان اہلیہ فریال مخدوم کی جانب سے معافی مانگنے کو بھی کسی خاطرمیں نہیں لائے اور کہہ دیا کہ وہ طلاق دینے کے فیصلے پرقائم ہیں۔سوشل میڈیا پر فریال مخدوم کے نام اپنے پیغام میں عامرخان نے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ فریال کی جانب سے میری فیملی پرماضی میں عائد کئے جانے والے جھوٹے الزامات کلیئر کرنے پر میں ان کا شکرگزارہوں،مگر میں اور فریال طلاق کی طرف جا رہے ہیں۔انہوں نے یہ بھی لکھا کہ ہماری اچھی بات چیت ہے، ہمیں اپنی بیٹی لمائسا کےلئے سوچنا ہوگا جس کےلئے میں ہمیشہ حاضر ہوں، عامر خان نے فریال مخدوم کے لیے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا۔