ایک نہیں دو نہیں تین نہیں پورے 21اسکوپ

September 23, 2017

ٹھنڈی ٹھنڈی آئس کریم کسے نہیں پسند۔۔۔اور اگر یہی آئس کریم منفرد انداز میں پیش کی جائے تو یقیناًاسے کھانے کا لطف دوبالا ہوجاتا ہے۔

نیو یارک میں ایسی ہی ایک آئس کریم کی دھوم مچی ہو ئی ہے جہاں کون پر ایک نہیں دو نہیں تین نہیں بلکہ پورے 21اسکوپ ڈال کر پیش کیا جاتا ہے۔

نیو یارک کے ایک معروف آئس کریم پارلرمیں 21اسکوپ والی آئس کریم کون شائقین میں بے حد پسند کی جارہی ہے جسے کھانے کے لئے لوگ دور دور سے یہاں آتے ہیں لیکن بہت کم ہی اسے پورا کھا پاتے ہیں۔