امریکی بمبار طیاروں کی شمالی کوریا میں پروازیں

September 24, 2017

شمالی کوریا کے مشرقی علاقے میں امریکی بمبار طیاروں کی پروازیں، پینٹاگون کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کے پاس کسی بھی خطرے کے لیے کئی فوجی حل موجود ہیں۔

ترجمان پینٹاگون کے مطابق شمالی کوریا کے مشرقی علاقے میں امریکی بمبار بی ون بی طیاروں کے ساتھ ایف 15سی جنگی طیاروں نے پرواز کی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کا جوہری پروگرام ایشیا پیسیفک اورعالمی برادری کے لیے سنگین خطرہ ہے، پرواز کا مقصد یہ بتانا تھا کہ امریکی صدر کے پاس کسی بھی خطرے کو شکست دینے کے کئی فوجی حل موجود ہیں۔