ایران کا میزائل تجربہ اشتعال انگیزی ہے، اسرائیل

September 24, 2017

اسرائیل کے وزیر دفاع ایویگڈور لیبرمان نے کہا ہے کہ ایرانی میزائل ٹیسٹ امریکا اور اس کے اتحادیوں کے خلاف اشتعال انگیز اقدام ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایویگڈور لیبرمان کا کہنا ہے کہ بیلسٹک میزائل کا تجربہ ظاہر کرتا ہے کہ ایران ایک سپر پاور بننے کی کوشش میں ہے۔ لیبرمان کے مطابق ایرانی میزائل تجربے نے مشرق وسطی کے ممالک کی سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا ہے اور یہ دنیا کی دوسری جمہوری اقوام کے لیے بھی خطرناک فعل ہے۔

ایران کے بیلسٹک میزائل تجربے کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے جوہری ڈیل کو کمزور کر دیا ہے۔ ایران نے دو ہزار کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے والے میزائل کا تجربہ ہفتہ 23 سمتبر کو کیا۔