با لا کوٹ، گاڑی دریا میں گرنے سے آزاد کشمیر کے 5باشندے لقمہ اجل بن گئے

September 25, 2017

بالاکوٹ ( مانیٹرنگ ڈیسک )با لا کوٹ میں کپی گلی کے مقام پر گاڑی دریائے کنہار میں گرگئی جس کے نتیجے میں 5افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق وادی ناران کی سیر کے لیے آنے والے آزاد کشمیر کے رہائشی دوستوں کی گاڑی کپی گلی کے مقام پر ڈرائیور سے بے قابو ہوکر دریائے کنہار میں گر گئی جس کے نتیجے میں 5 افراد گاڑی سمیت دریا میں ڈوب گئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیمیں، پولیس اور مقامی افراد جائے حادثہ پر پہنچ گئے تاہم حادثے میں 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ ناران پولیس اور عینی شاہدین کے مطابق جاں بحق افراد ناران میں سیر کی غرض سے گئے تھے کہ ان کی گاڑی دریائے کنہار کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی۔